آئی سی سی ون ڈے رینکنگ آسٹریلیا نے بھارت سے پہلی پوزیشن چھین لی
ون ڈے رینکنگ میں جنوبی افریقا تیسرے، سری لنکا چوتھے،انگلینڈ پانچویں جبکہ پاکستان چھٹی پوزیشن پر ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے ون ڈے فارمیٹ میں ٹیموں کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق آسٹریلیا نے بھارت کو پیچھے دھکیل کر ایک مرتبہ پھر پہلی پوزیشن ہتھیا لی ہے جبکہ پاکستان کا نمبر چھٹا ہے۔
نئی رینکنگ کے مطابق آسٹریلیا کے ہاتھوں ون ڈے سیریز میں انگلینڈ کی درگت اور نیوزلینڈ سے مسلسل 2 ون ڈے ہارنے والی بھارتی ٹیم سے ون ڈے کی بادشاہت چھن گئی ہے اور آسٹریلیا پہلی جبکہ بھارت دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔ جنوبی افریقا تیسرے، سری لنکا چوتھے اور انگلینڈ پانچویں جبکہ پاکستان چھٹی پوزیشن پر برقرار ہے، ون ڈے رینکنگ میں نیوزی لینڈ کا ساتواں، ویسٹ انڈیز کا آٹھواں جبکہ بنگلا دیش کا نواں نمبر ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ایک برس سے بھارت ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر براجمان تھا اب پوانٹس ٹیبل کے مطابق بھارت کو دوبارہ نمبر ون کی پوزیشن پر واپس آنے کے لئے نیوزی لینڈ کے خلاف بقیہ تینوں میچز جیتنے ہوں گے جبکہ انگلینڈ کو بقیہ 2 میچز میں آسٹریلیا کو شکست دینا ہوگی۔