سندھ بھر میں گیس اسٹیشنز 13 روز بعد کھل گئے

144 گھنٹوں کی بندش کے بعد سی این جی اسٹیشنز کی بندش کا دورانیہ 320 گھنٹوں تک پہنچ چکاتھا


Business Reporter July 05, 2021
سندھ میں 22 جون سے سی این سی اسٹیشنز بند تھے، فائل فوٹو

کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز 13 روز سے زائد کی بندش کے بعد آج صبح 8 بجے کھول دیئے گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کنر پشاکی فیلڈ کی سالانہ مرمت کے باعث ایس ایس جی سی کے سسٹم میں 160 ایم ایم سی ایف ڈی کا شارٹ فال ہے جبکہ ایل این جی کی در آمد بھی تعطل کا شکا ر ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سی این جی کی قیمت میں 30 روپے فی کلو اضافہ

واضح رہے کہ سندھ میں 22 جون سے سی این سی اسٹیشنز بند تھے، صوبے بھر میں سی این جی اسٹیشنز کو 176 گھنٹوں کے لیے بند کرنے کے احکامات جاری کیے گئے تھے جبکہ بعد میں مزید 144 گھنٹوں کی بند ش کے بعد سی این جی اسٹیشنز کی بندش کا دورانیہ 320 گھنٹوں تک پہنچ چکا ہے جس کے بعد آج سے سی این جی اسٹیشنز کو کھولنے کے احکامات دیے گئے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں