بنوں اورراولپنڈی دھماکوں پر پیپلز پارٹی نے سینیٹ میں تحاریک التوا جمع کرادیں

خیبرپختونخوا اور راولپنڈی میں جی ایچ کیو کے قریب ہونے والا دھماکے حکومت کی ناکامی کا ثبوت ہیں، تحریک التوا کا متن


ویب ڈیسک January 22, 2014
بنوں اور راولپنڈی میں ہونے والے دھماکوں میں عام شہریوں کے علاوہ کم از کم 30 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے تھے فوٹو: فائل

پاکستان پیپلز پارٹی نے گزشتہ دنوں بنوں اورراولپنڈی میں ہونے والے دھماکوں پر سینیٹ میں تحاریک التوا جمع کرادی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹر اعتزاز احسن، رضاربانی، سعید غنی، مولابخش چانڈیو اورصغریٰ امام نے پیپلز پارٹی کی جانب سے سینیٹ سیکریٹریٹ میں تحاریک التوا جمع کرائیں، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں امن وامان کی صورت حال خراب سے خراب تر ہوتی جارہی ہے جبکہ راولپنڈی میں جی ایچ کیو کے قریب ہونے والا دھماکا بھی حکومت کی ناکامی کا ثبوت ہے، ان دھماکوں میں سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں سمیت کئی افراد کی جانیں قربان ہوئیں اس لئے ایوان میں اس معاملے پر بحث کرائی جائے۔

واضح رہے کہ بنوں اور راولپنڈی میں ہونے والے دھماکوں میں عام شہریوں کے علاوہ کم از کم 30 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں