ایف آئی آر واپس بلوچستان کی اپوزیشن نے دھرنا ختم کر دیا

دھرنا ختم کررہے ہیں تاہم  بجٹ کے حوالے سے تحفظات ہیں آج لائحہ عمل طے کریں کے، اپوزیشن لیڈر


Numainda Express July 05, 2021
دھرنا ختم کررہے ہیں تاہم  بجٹ کے حوالے سے تحفظات ہیں آج لائحہ عمل طے کریں کے، اپوزیشن لیڈر ۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD: بلوچستان حکومت نے اپوزیشن ارکان کے خلاف دائر ایف آئی آر واپس لے لی۔

بلوچستان حکومت نے 18 جون کو بجٹ اجلاس کے دوران ہنگامہ آرائی پر اپوزیشن کے 17ارکان سمیت 250 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا ، اپوزیشن ارکان 14روز سے بطور احتجاج بجلی روڈ تھانہ میں موجود تھے۔

ان کا مطالبہ تھا احتجاج اس وقت ختم کیا جائیگا جب ایف آئی آر واپس لی جائے گی۔ گزشتہ شب صوبائی وزرا میر ضیاء لانگو، میر عارف جان حسنی اور میرسلیم کھوسہ نے اپوزیشن ارکان کو مقدمہ واپس لینے کا نوٹی فکیشن حوالے کر دیا۔

اپوزیشن لیڈر ملک سکندر ایڈووکیٹ نے بتایا ہمارا مطالبہ پورا ہوگیا اب ہم دھرنا ختم کررہے ہیں تاہم بجٹ کے حوالے سے ہمارے تحفظات ہیں۔

دریں اثنا اپوزیشن ارکان ملک سکندر خان ایڈوکیٹ، ثنا بلوچ، میر حمل کلمتی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا حکومت مخالف تحریک میں متحدہ اپوزیشن نے مکمل ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے، ہم اپنے احتجاج میں آخری حد تک جائیں گے، بجٹ بنانے سے لاعلمی کے بعد حکومت کو از خود مستعفیٰ ہو جاناچاہیے ، ہماری جدوجہد کرپشن، لوٹ کھسوٹ کے خلاف ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں