وزیر اعظم کا ایرانی صدر کو فون بگڑتی افغان صورتحال پر تشویش

دونوں رہنماؤں نے کشمیر اور فلسطن کے دیرینہ مسائل سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے پرزوردیا


Numainda Express July 05, 2021
۔دونوں رہنماؤں نے کشمیر اور فلسطن کے دیرینہ مسائل سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے پرزوردیا ۔ فوٹو : فائل

وزیراعظم عمران خان نے نومنتخب ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو فون کر کے ان سے کشمیر، افغانستان اورفلسطین کے مسائل پر گفتگو کی۔

وزیر اعظم نے الیکشن میں کامیابی پر صدر رئیسی کو مبارکباد دی اور مسئلہ کشمیر کی مستقل حمایت پر ایرانی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں نے افغانستان میں بگڑتی ہوئی صورتحال پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا کہ پناہ گزینوں کی آمد پاکستان اور ایران دونوں کیلیے سنگین خطرہ پیدا کر سکتی ہے۔

انہوں نے اس مسئلہ کے سیاسی حل پرزوردیا۔ دونوں رہنماؤں نے پاک ایران اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا۔دونوں رہنماؤں نے کشمیر اور فلسطن کے دیرینہ مسائل سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے پرزوردیا۔ وزیراعظم عمران خان اور نومنتخب ایرانی صدر نے ایک دوسرے کو اپنے اپنے ممالک کے دوروں کی دعوت بھی دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |