شرجیل خان کو فیلڈ میں چھپانے کی ضرورت پڑتی ہےوسیم اکرم
شرجیل خان کے پاس اسکورننگ کا کوئی درمیانی راستہ نہیں، وسیم اکرم
وسیم اکرم نے اپنی ٹیم کراچی کنگز کے شرجیل خان کی خامیاں گنوا دیں
کراچی کنگز کے ڈائریکٹر نے اوپنر کے بارے میں کہا کہ وہ کئی معاملات میں مشکلات کا شکار نظر آتے ہیں۔ ان کو فیلڈ میں چھپانے کی ضرورت پڑتی ہے،اسی لیے خود ہی شارٹ فائن لیگ پر فیلڈنگ کیلیے چلے جاتے ہیں،پی ایس ایل میں ان کو کھیل کا انداز تبدیل کرنے کیلیے کہا تھا،اگر میں شرجیل کو بولنگ کررہا ہوں تو اچھی طرح معلوم ہوگا کہ صرف خراب گیند یا غیر معمولی اسٹروک پر ہی رنز بنیں گے۔
وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ شرجیل خان کے پاس اسکورننگ کا کوئی درمیانی راستہ نہیں، یہی ان کا مسئلہ ہے یا اسٹروکس کھیلتے یا پھر خاموشی سے کھڑے رہتے ہیں، اگر تسلسل کے ساتھ باہر جاتی گیندیں کرتے رہیں تو ان کیلیے مشکل ہوجائے گی،شرجیل فٹ ورک سے کریز پر آگے نہیں جاتے اور اسٹروک کیلیے جگہ بنانے کی کوشش نہیں کرتے، امید ہے کہ وہ سیکھنے کی کوشش کررہے ہوں گے۔