مفتی عزیزالرحمان کیخلاف مقدس کتاب کی توہین کی دفعات شامل

ملزم کاچالان وڈیو شہادت کی بنیاد پرمکمل کریں گے، پولیس


Numainda Express July 05, 2021
مفتی عبدالعزیز کے خلاف مقدمے میں 295 بی اور 298 لگائی گئی ہیں فوٹو : فائل

مفتی عزیزالرحمان کی طالبعلم سے بدفعلی کی میڈیکل رپورٹ پولیس کو موصول ہوگئی، رپورٹ میں طالب علم سے زیادتی ثابت نہ ہوسکی۔پولیس نے مفتی کیخلاف مقدمے میں مقدس کتاب کی توہین اور مذہبی جذبات مجروح کرنے کی دفعات شامل کر لیں۔

پنجاب فرانزک لیب کی ڈی این اے رپورٹ کے مطابق مفتی عزیز الرحمان کے نمونے میچ نہیں ہوئے،جنسی زیادتی کا الزام عائد کرنے والے مدعی مقدمہ اور ملزم دونوں کے سیمپل لیے گئے تاہم کسی بھی طرح سے کوئی زیادتی کے شواہد سامنے نہیں آئے ہیں۔ ابتدائی رپورٹ کے جاری ہونے کے بعد مزید شواہد لیب کو دئیے جائیں تو مزید فرانزک تحقیقات کی جاسکتی ہیں۔

دوسری جانب پولیس نے مفتی عبدالعزیز کے خلاف مقدمے میں مقدس کتاب کی توہین اور مذہبی جذبات مجروح کرنے کی دفعات شامل کر لی ہیں، مقدمے میں دو دفعات 295 بی اور 298 لگائی گئی ہیں، یہ دونوں دفعات نا قابل ضمانت ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزم کاچالان وڈیو شہادت کی بنیاد پرمکمل کریں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں