مالی سال 2021 میں امریکا کو پاکستانی برآمدات میں 39 فیصد اضافہ

تاریخ میں یہ پہلی بار ہو رہا ہے کہ امریکا کو پاکستانی برآمدات کاحجم 5 ارب ڈالر سے زائد رہا، مشیر تجارت


ویب ڈیسک July 05, 2021
تاریخ میں یہ پہلی بار ہو رہا ہے کہ امریکا کو پاکستانی برآمدات کاحجم 5 ارب ڈالر سے زائد رہا، مشیر تجارت فوٹو : فائل

مالی سال 2021 میں امریکہ کو پاکستانی برآمدات میں 39فیصد اضافہ ہوا.

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ مجھے یہ بتاتے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ مالی سال 2021 میں امریکہ کو پاکستانی برآمدات میں 39 فیصد اضافہ ہوا ہے، اس کامیابی پر برآمدکنندگان اور امریکہ میں تعینات ٹرینڈ اینڈ انوسٹمنٹ آفیسر کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔



مشیر تجارت نے بتایا کہ مالی سال 2020 میں امریکا کو 3.7ارب ڈالر کی برآمدت رہی تھیں، جب کہ مالی سال 2021 میں امریکا کو پاکستانی برآمدات مجموعی طور پر 5.2 ارب ڈالر کی رہیں،اور یہ تاریخ میں پہلی بار ہو رہا ہے کہ امریکا کو پاکستانی برآمدات کاحجم 5 ارب ڈالر سے زائد رہا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں