حکومت سندھ کی صوبے میں ہنگامی انسداد پولیو مہم شروع کرنے کی ہدایت پولیو ورکرز کا انکار
محکمہ صحت نے تحفظات دور نہیں کئے اس لئے کل سے کسی صورت پولیو مہم شروع نہیں ہوگی، انچارج لیڈی ہیلتھ وزیٹرز
حکومت سندھ نے صوبائی سیکریٹری صحت کو ہنگامی بنیادوں پر انسداد پولیو مہم شروع کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ پولیو ورکز نے مہم میں شرکت سے انکار کردیا ہے۔
وزارت بلدیات کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صوبائی وزیر سندھ شرجیل میمن نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ شر پسند کی تمام تر کوششوں کے باوجود انسداد پولیو مہم کو تیز کیاجائے گا، اس سلسلے میں سیکریٹری بلدیات اور صحت کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ وہ تعلقہ کونسل، یونین کونسلز، ضلعی کونسلوں میں لوکل گورنمنٹ کے ذیلی اداروں کے ذریعے ہنگامی بنیادوں پر انسداد پولیو مہم کو گلی اور محلے کی سطح پر شروع کریں۔
دوسری جانب سیکریٹری صحت سندھ اقبال درانی نےکہا ہے کہ مکمل سیکیورٹی دی گئی تو کل سےمہم شروع کردی جائے گی اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کے پے اسکیل کے لئےکمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے جبکہ لیڈی ہیلتھ وزیٹرز کی انچارج خیرالنسا نے ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں محکمہ صحت نے تحفظات دور کرانے کے لئے انہیں ملاقات کی دعوت نہیں دی اس لئے کل سے کسی بھی صورت پولیو مہم شروع نہیں کریں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے قیوم آباد میں نامعلوم افراد نے انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ کرکے 2 خواتین سمیت 3 افراد کو جاں بحق کردیا تھا جس کے بعد پولیو ورکرز نے فوری طور پر مہم بند کردی تھی۔