آصف زرداری کیخلاف نیب میں نیا کیس کھل گیا

نیب نے آصف زرداری کو 24 جون2021 تک نیویارک کے مبینہ اپارٹمنٹ کی تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت کردی


ویب ڈیسک July 05, 2021
آصف زرداری نے ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ فوٹو:فائل

سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف نیب میں نیا کیس کھل گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کو نوٹس بھیجا ہے، جس میں ان سے نیویارک میں جائیداد کے حوالے سے جواب طلب کیا گیا ہے۔

نوٹس میں نیب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مین ہٹن نیو یارک میں آپ کا اپارٹمنٹ ہے جو پاکستان میں ظاہر نہیں کیا، بظاہر یہ اپارٹمنٹ خریدنے کیلئے پاکستان سے کوئی قانونی رقوم نہیں بھیجی گئیں، نیویارک میں جائیداد کیسے بنائی جواب دیا جائے۔ نیب نے 24 جون 2021 کو نیویارک کے مبینہ اپارٹمنٹ کی تفصیلات جمع کروانی کی ہدایت کی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: آصف زرداری کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل کردیا گیا

دوسری جانب آصف زرداری نے ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے،سابق صدر نے اپنے وکیل فاروق ایچ نائیک کے ذریعے درخواست دائر کی ہے، جس میں انہوں نے چیئرمین نیب، ڈی جی نیب رالپنڈی اور تفتیشی افسر کو فریق بنایا ہے۔ آصف زرداری کی درخواست کے ساتھ ضیاء الدین ہسپتال کی پرانی میڈیکل رپورٹ بھی منسلک کی گئی ہے۔

درخواست میں مؤقف پیش کیا گیا ہے کہ نیب کی جانب سے 15 جون کو نوٹس بھیجا گیا ہے جس میں انہوں نے چند معلومات طلب کی ہیں، نیب کے نوٹس کا جواب دینے کیلئے نیب سے وقت دینے کی استدعا کی ہے کہ معلومات اکٹھی کر سکوں، میں مختلف بیماروں میں مبتلا ہوں اور اپنے ڈاکٹروں سے علاج کروا رہا ہوں، کیس کے حتمی فیصلے تک ضمانت منظور کی جائے۔ نیب کی جانب سے مجھے نشانہ بنائے جانے کی ایک تاریخ موجود ہے، نیب تفتیشی کی جانب سے بھیجا گیا نوٹس غیر قانونی قرار دیا جائے۔

 

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |