جائیداد میں حصہ مانگنے پر والدہ اور بہن پر تشدد کرنے والے بیٹے گرفتار

عدالت نے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔


ویب ڈیسک July 05, 2021
عدالت نے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

FAISALABAD: پشاور میں پولیس نے بہن اور والدہ پر تشدد کرنے والے بیٹوں کو گرفتار کرلیا۔

اس واقعے کی وڈیو وائرل ہوگئی جس میں 2 سفاک ملزمان کو ہتھوڑی اور ہیلمٹ سے اپنی والدہ اور بہن کو مار پیٹ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس شرمناک فعل پر سوشل میڈیا صارفین نے سفاک اور بے شرم ملزمان پر خوب لعن طعن کی اور انہیں کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

https://twitter.com/i/status/1411703564305678342

ابتدائی تفتیش کے مطابق دو بھائیوں نے جائیداد کے تنازع پر بہن اور ماں پر تشدد کیا۔ بہن جائیداد میں اپنا حصہ مانگ رہی تھی۔ پولیس نے آفتاب اور ارشد ولد عبدالحنان کیخلاف مقدمہ درج کرکے امین کالونی کے رہائشی دونوں بھائیوں کو مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کرکے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی، تاہم عدالت نے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

عدالت آئے ملزمان میڈیا سے منہ چھپاتے رہے اور ان کے ساتھ آئے افراد کی جانب سے میڈیا کو ویڈیو بنانے سے روکنے کی کوشش کی جاتی رہی۔

https://twitter.com/i/status/1411414620531609600

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |