پہلی بیوی سے علیحدگی کے بعد جب سلمان خان نے عامرخان کوہمت دی

فلم ’انداز اپنا اپنا‘ کے بعد کچھ وجوہات کے باعث سلمان خان سے دور ہی رہنا چاہتا تھا، عامر خان


ویب ڈیسک July 05, 2021
تب سے ہی ہم بہترین دوست ہیں، عامر خان: فوٹو: فائل

لاہور: بالی وڈ اداکارعامر خان نے اس بات کا انکشاف کیا کہ ان کی پہلی شادی ختم ہونے کے بعد جس انسان نے انہیں سہارا دیا وہ سلمان خان ہی تھے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس وقت بالی وڈ انڈسٹری میں مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اور کرن راؤ کے درمیان علیحدگی کی خبریں زبان زد عام ہیں۔

وہیں اداکارعامر خان نے کرن جوہرکے معروف شو 'کافی ود کرن' میں اس وقت کا تذکرہ کیا جب ان کی پہلی بیوی سے 15 سال شادی کے بعد طلاق ہوئی تھی۔ اداکار نے کہا کہ وہ فلم 'اندازاپنا اپنا' کے بعد کچھ وجوہات کے باعث سلمان خان سے دور ہی رہنا چاہتے تھے ، لیکن پہلی بیوی سے علیحدگی کے بعد سلمان خان ہی تھے جنہوں نے انہیں برے وقت میں ہمت دی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: طلاق کے بعد عامر خان اور کرن راؤ کا پہلا ویڈیو بیان سامنے آگیا

اداکارنے کہا کہ سلمان خان نے مجھ سے ملنے کا کہا، ہم ملے اور اس نے میری اس وقت ہمت بڑھائی جب میں بالکل اکیلا تھا اور تب سے ہی ہم بہترین دوست بنے۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل عامر خان اوراہلیہ کرن راؤ نے باہمی رضامندی سے اپنی شادی ختم کرنے کا اعلان کیا تھا جب کہ اس کی پہلی بیوی کے ساتھ شادی بھی 15 سال چلی تھی جن سے ان کے 2 بچے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔