امسال ایک لاکھ 43 ہزار پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور

عازمین کے قیام کی مدت پہلے کی طرح 40 دن ہی ہوگی، سردار محمد یوسف


ویب ڈیسک January 22, 2014
حکومت گزشتہ سال کی طرح رواں سال بھی عازمین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی، وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف فوٹو: فائل

ISLAMABAD: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج 2014 کا معاہدہ طے پاگیا جس کے تحت رواں سال ایک لاکھ 43 ہزار پاکستانی حج کی سعادت حاصل کریں گے۔

پاکستان کی جانب سے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف جبکہ سعودی عرب کے ہم منصب ڈاکٹر بندر الحجار نے جدہ میں معاہدے پر دستخط کئے، اس موقع پر سردار محمد یوسف کا کہنا تھا کہ عازمین کے قیام کی مدت پہلے کی طرح 40 دن ہی ہوگی اور حکومت گزشتہ سال کی طرح رواں سال بھی عازمین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عازمین حج کی تعداد اور کوٹے سمیت تمام انتظامات کی منظوری کابینہ دے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |