فلم اسٹارمیرا کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک کرلیے گئے

فوری طور پراکاؤنٹس ہیک کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے، اداکارہ میرا


طالب فریدی July 05, 2021
ایف آئی اے سائبرونگ نے فلم اسٹار میرا کی درخواست پر انکوائری شروع کردی

پاکستان کی معروف فلم اسٹارمیرا کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک کرلیے گئے۔

فلم اسٹارمیرا کے فیس بک، ٹوئٹراورانسٹاگرام کے اکاؤنٹس ہیک کرلیے گئے۔ اداکارہ نے اس متعلق ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ کو تحقیقات کے لیے درخواست بھی دے دی۔

فلم اسٹارمیرا نے اپنے سابقہ مینجر پر الزام عائد کیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا کہ میرے ٹوئٹر، فیس بک اور انسٹاگرام کے اکاؤنٹس ہیک کرلیے گئے ہیں۔ اکاؤنٹس ہیک ہونے کے باعث فیس بک، انسٹاگرام اور ٹوئٹر اکاونٹس کا کنٹرول میرے پاس نہیں اورمیرے ہزاروں فالوورزاور چاہنے والوں سے رابطہ نہیں ہورہا۔ اداکارہ نے کہا کہ فوری طور پران کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

ایف آئی اے سائبرونگ نے فلم اسٹار میرا کی درخواست پر انکوائری شروع کردی۔ میرا نے ایف آئی اے سابئرونگ کو ارتضی رباب عرف میرا کے نام سے درخواست دی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔