زرمبالہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی نسبت روپیہ کمزور

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 158 روپے سے تجاوز اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 159 روپے کی سطح پر پہنچ گئی


ویب ڈیسک July 05, 2021
انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 158 روپے سے تجاوز اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 159 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔ فوٹو : فائل

زرمبالہ کی دونوں مارکیٹوں میں پیر کو بھی ڈالر کی نسبت روپے کی قدر کم رہی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز زرمبالہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی نسبت روپیہ کمزور رہا جس سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ 158 روپے سے تجاوز کرگئے جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 159 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتار چڑھاؤ کے بعد 30 پیسے کے اضافے سے 158.17 روپے پر بند ہوئی، جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 20 پیسے کے اضافے سے 159 روپے پر بند ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں