زرمبالہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی نسبت روپیہ کمزور
انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 158 روپے سے تجاوز اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 159 روپے کی سطح پر پہنچ گئی
زرمبالہ کی دونوں مارکیٹوں میں پیر کو بھی ڈالر کی نسبت روپے کی قدر کم رہی۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز زرمبالہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی نسبت روپیہ کمزور رہا جس سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ 158 روپے سے تجاوز کرگئے جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 159 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتار چڑھاؤ کے بعد 30 پیسے کے اضافے سے 158.17 روپے پر بند ہوئی، جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 20 پیسے کے اضافے سے 159 روپے پر بند ہوئی۔