پنجاب حکومت کاسرکاری ملازمین کوعید سے پہلے تنخواہ اد ا کرنے کا فیصلہ

عید قربان سے پہلے تمام سرکاری ملازمین کو تنخواہ، پنشن اور دیگر فنڈز جاری کردیے جائیں، نوٹیفیکیشن

عید قربان سے پہلے تمام سرکاری ملازمین کو تنخواہ، پنشن اور دیگر فنڈز جاری کردیے جائیں، نوٹیفیکیشن(فوٹو:فائل)

پنجاب حکومت نے تمام سرکاری ملازمین کو عید سے پہلے ایڈوانس تنخواہ اور پنشن اد ا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر پنجاب کے حکم پر جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن میں تمام متعلقہ سرکاری محکموں کو 16 جولائی تک تنخواہیں جاری کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ نوٹیفیکیشن میں اس حوالے سے تمام امور وقت سے پہلے مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی گی ہے۔ جب کہ عید قربان سے پہلے تمام سرکاری ملازمین کو تنخواہ، پنشن اور دیگر فنڈز جاری کردیے جائیں گے۔
Load Next Story