گووندا اور روینہ ٹنڈن کی طویل عرصے بعد بڑے پردے پر واپسی

ماضی کی مقبول ترین جوڑی’دلہے راجا‘، ’چھوٹے میاں بڑے میاں‘ اور ’راجا جی‘ جیسی ہٹ فلمیں کرچکے ہیں

ماضی کی مقبول ترین جوڑی’دلہے راجا‘، ’چھوٹے میاں بڑے میاں‘ اور ’راجا جی‘ جیسی ہٹ فلمیں کرچکے ہیں

بالی ووڈ میں نوے کی دہائی مقبول ترین جوڑی گووندا اور روینہ ٹنڈن بڑے پردے پر واپسی کررہے ہیں۔

بالی ووڈ کے نوے کی دہائی کے کامیاب ترین اداکار گووندا نے اداکارہ روینہ ٹنڈن کے ساتھ ملکر انڈسٹری کے متعدد سپرہٹ فلمیں دیں جن میں دلہے راجا، بڑے میاں چھوٹے میاں، آنٹی نمبر ون، راجا جی، آنکھیوں سے گولی مارے اور اناڑی نمبر ون جیسی فلمیں شامل ہیں۔

اب خبریں سامنے آرہی ہیں کہ ماضی کی یہ کامیاب ترین جوڑی ایک بار پھر بڑے پردے پر ایک ساتھ جلوہ گر ہونے کی تیاری کررہی ہے جس کا اعلان اداکارہ روینہ ٹنڈن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے ذریعے کیا تاہم انہوں نے فلم کی تفصیلات شیئر نہیں کیں۔








View this post on Instagram


A post shared by Raveena Tandon (@officialraveenatandon)






اداکارہ نے فوٹوشیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اداکار گوندا کے ہمراہ ایک سیلفی شیئر کی اور کیپشن میں انہوں نے لکھا ''دی گرینڈ ری یونین''۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ہم بڑے پردے پر کام کرنے کے لیے دوبارہ ایک ساتھ ہیں۔

روینہ ٹنڈن نے اپنی پوسٹ میں خود ہی سوالات کرکے مداحوں کا انتظار مزید بڑھادیا۔ اداکارہ نے لکھا، ''کب؟ کہاں؟، کیسے؟ ۔۔۔ ''جلد آرہا ہے''۔
Load Next Story