عید الاضحٰی سے قبل ہی ٹماٹر لیموں پیاز کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

ٹماٹر کی فی کلو قیمت 5 گنا اضافے کے بعد 20 روپے سے بڑھ کر 100 روپے فی كلو تک پہنچ گئی ہے۔(فوٹو:فائل)


ویب ڈیسک July 05, 2021
ٹماٹر کی فی کلو قیمت 5 گنا اضافے کے بعد 20 روپے سے بڑھ کر 100 روپے فی كلو تک پہنچ گئی ہے۔(فوٹو:فائل)

عیدِ قربان كی آمد کے ساتھ ہی ٹماٹر، ادرک، لیموں، پیاز، سبز مرچ اور دیگر اشیاكی قیمتیں بھی آسمان پر پہنچ گئیں ہیں۔

ٹماٹر جو100روپے كے 5كلو تھے یک دم100روپے كے كلو تك پہنچ گئے جب كہ كہوٹہ شہر میں روزانہ تاجروں سے10 20روپے لیكر ریٹ لسٹ تھما دی جاتی ہے مگر نہ اسكو اویزاں كیا جاتا ہے اور نہ ہی ریٹ لسٹ كے مطابق اشیاءخوردونو ش سبزی فروٹ فروخت كیا جاتا ہے

ایکسپریس نیوز کے مطابق عید الاضحی کے نزدیک آتے ہی جانوروں كے ساتھ ساتھ ٹماٹر، ادرک، لیموں، پیاز، سبز مرچ اور دیگر اشیا كی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں كرنے لگیں ہیں۔

چند دن قبل تک 100روپے كے 5 كلو ملنے والے ٹماٹر کی فی کلو قیمت 5 گنا اضافے کے بعد یک دم100 روپے فی كلو تک پہنچ گئی ہے۔ جب کہ ادرک ، لیموں ، پیاز اور سبز مرچ کی قیمتوں میں بھی کئی گنا اضافہ ہوچکا ہے۔ كہوٹہ شہر میں روزانہ تاجروں سے دس 20 روپے لے کر ریٹ لسٹ تھما دی جاتی ہے، مگر اسے کہیں آویزاں نہیں کیا جاتا ہے اور ہی اس ریٹ لسٹ کے مطابق پھل، سبزی اور دیگر اشیائے خورد و نوش فروخت کی جاتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں