
ایکسپریس نیوز کے مطابق مسعود اشعر کا شمار اردو کے ممتاز فکشن نگاروں میں کیا جاتا تھا، فکشن کے علاوہ وہ ایک کہنہ مشق صحافی اور کالم نگار بھی تھے۔ مسعود اشعر کے انتقال کی تصدیق ان کے داماد حسان نےکی ہے۔
نماز جنازہ کل (منگل) صبح 10 بجے بی بلاک ڈی ایچ اے لاہور میں ادا کی جائےگی۔ مسعود اشعر کی ادبی خدمات کے اعتراف میں انہیں 2015 میں ستارہ امتیازسے بھی نوازاگیا تھا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔