آج کا دن کیسا رہے گا

جانیے اپنےاحوال ستاروں کی چال سے

جانیے اپنےاحوال ستاروں کی چال سے

KARACHI:
حمل:
21مارچ تا21اپریل

اگر آپ کے دوستوں کا گھر میں آنا جانا کافی ہے تو بہتر ہے ان پر کڑی نظر رکھیں بلکہ بہتر ہے آپ ان کا گھر میں آنا ہی کم کر دیں ورنہ آپ کا گھریلو ماحول متاثر ہو سکتا ہے۔



ثور:
22 اپریل تا 20 مئی

کاروبار میں آپ کو غیر معمولی ذہانت سے کام لینا ہوگا اور بلاشبہ آپ ایک باصلاحیت انسان ہے اور اپنی صلاحیتوں کی بدولت کاروبار کو وسعت دینے میں کامیاب ہونگے۔



جوزا:
21 مئی تا 21جون

آپ اپنے اخلاق وبرتائو کے ذریعے شریک حیات اور ان کے لواحقین کو اپنا ہمنوا بنالیجئے سفر نزدیکی نتیجہ خیز ثابت ہو سکتاہے دیرینہ آرزو پوری ہونے کے امکان ہے۔

 



سرطان:
22جون تا23جولائی

ملازمت میں ترقی کے امکان روشن ہیں سیاسی وسماجی کارکن کے لئے بھی آج کا دن نہایت اہم ہے عوام میں مقبولیت زیادہ ہوگی صحت جسمانی کا خصوصی خیال رکھیں۔



اسد:
24جولائی تا23اگست

اگر کاروبار مشترکہ ہے تو شریک کاروبار پر زیادہ دبائو نہ ڈالیں ہمہ وقت کی نکتہ چینی اور حد سے بڑھتی ہوئی ایک نگرانی اسے آپ سے بدظن ہونے پر مجبور کرسکتی ہے۔

 



سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

مختلف جگہوں پر جانے کا پروگرام بنے گا آج کا دن سیروتفریح کے حوالے سے نہایت اہم ہے شراکتی کاروبار میں فائدے کی امید نہیں ہے نزدیکی سفر شوق سے کریں۔




میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

آپ اپنی تعلیم میں خصوصی دلچسپی لے لیں تاکہ مایوسی کے خود ساختہ خول سے باہرآسکیں آپ کے شریک حیات کا ذہن بھی خاصا منتشررہے گا۔



عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

ننھیالی رشتہ داروں سے کوئی خوشی حاصل ہوگی بیوپاری حضرات نہایت سوچ بچار کے بعد کوئی ڈیل پکی کریں گے تو فائدہ ہوگا یہ سلسلہ تعلیم کامیابی ہوگی۔



قوس:
23نومبر تا22دسمبر

ہمارے سابقہ دیئے ہوئے مشوروں کو اپنا نصب العین بنائے رکھیں تاکہ زندگی بہتر انداز سے گزار سکیں عشق ومحبت کے معاملات میں جلد بازی ہرگز نہ کریں۔



جدی:
23دسمبر تا20جنوری

اپنے رشتہ داروں سے ہوشیار رہیں مگر اس کا یہ مطلب بھی نہیں ہے کہ آپ ان سے بگاڑ پیدا کرلیں بس نارمل رہیں اور ان کی باتوں پر کان نہ دھریں ورنہ آپ اپنا کوئی نقصان کر بیٹھیں۔



دلو:
21جنوری تا19فروری

مایوسی کے اندھیرے اجالوں کی دبیز چادر تلے دم توڑ سکتے ہیں بس ضرورت اس بات کی ہے کہ آپ اپنی سوچ کا انداز بدل دیجئے پھر دیکھیں ہر مسئلہ بفضل خدا حل ہوتا چلا جائے گا۔



حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

بینک بیلنس میں اضافہ ہوگا اولاد کیجانب سے خوشی حاصل ہوگی آپ اپنی اولاد کا بہتر جگہ رشتہ طے کرنے میں کامیاب ہوسکتے ہیں آج ہر طرح سے آپ اپنے کو فریش محسوس کرینگے۔

Load Next Story