نائیجیریا میں مسلح افراد کا اسکول پر حملہ 140 طلبہ کو اغوا کرلیا

ریسکیو آپریشن کے دوران ایک خاتون ٹیچرسمیت 26 افراد کو بچا لیا گیا


ویب ڈیسک July 06, 2021
ریسکیو آپریشن کے دوران ایک خاتون ٹیچرسمیت 26 افراد کو بچا لیا گیا - فوٹو: فائل

نائیجیریا میں مسلح حملہ آوروں نے 140 طلبہ کو اسکول سے اغوا کرلیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مسلح حملہ آوروں نے نائیجیریا کے شہر کدونا میں بیتھل باپٹسٹ اسکول سے بڑی تعداد میں بچوں کو اغوا کرلیا، مسلح افراد موٹرسائیکل پراسکول کی حفاظتی باڑیں توڑ کر اندر داخل ہوئے اور بچوں کواغواکرلیا۔

نائیجیرین پولیس کے مطابق مسلح حملہ آور اسکول کے سیکیورٹی گارڈز کو قابو میں لیکر بچوں کے ہاسٹل تک پہنچے اور ہاسٹل سے بچوں کو اغوا کرکے انہیں جنگل لےگئے جب کہ ریسکیو آپریشن کے دوران ایک خاتون ٹیچرسمیت 26 افراد کو بچا لیا گیا تاہم مسلح حملہ آور 140 طلبہ کو اغوا کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |