ریگولیٹری ڈیوٹی عائد 6 قسم کے موبائل فونز مزید مہنگے

30 تا 100 ڈالر کے موبائل پر 3000، 350 تا 500 ڈالر کے موبائل پر 15000 روپے ڈیوٹی لگی۔


این این آئی July 06, 2021
30 تا 100 ڈالر کے موبائل پر 3000، 350 تا 500 ڈالر کے موبائل پر 15000 روپے ڈیوٹی لگی۔ فوٹو: فائل

موبائل فون مزید مہنگے ہو گئے، حکومت نے 6 قسم کے موبائل فونز پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کر دی۔

حکومت کی جانب سے کسٹم کوڈ کے تحت 30 ڈالر تک کے موبائل فون پر 300 روپے فی سیٹ ڈیوٹی لگائی گئی ہے، 30 تا100 ڈالر کے موبائل فون پر 3 ہزار روپے، 100 تا 200 ڈالر کے موبائل فون پر 7500 روپے ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔

دستاویز کے مطابق 200 تا 350 ڈالر کے موبائل فون پر 11000روپے ۔ 350 تا 500 ڈالر کے فی سیٹ موبائل فون پر 15000 روپے ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔ اس کے عللاوہ 500 ڈالر سے زائد فی سیٹ پر 22000 روپے ڈیوٹی عائد کردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |