یوٹیلٹی اسٹورز نے 90 روپے کلو کے حساب سے 40 ہزار ٹن چینی خریدلی

اخراجات ملاکرچینی 100روپے کلوپڑے گی،وزیر اعظم پیکیج کے تحت اسٹورز پر چینی 68 روپے کلو ہے،حکام

چینی کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے خریداری ناگزیر تھی ،یوٹیلٹی اسٹورز نے 2ماہ بعد چینی کی خریداری کی۔ فوٹو: فائل

یوٹیلٹی اسٹورز نے 90 روپے کلو کے حساب سے 40 ہزار ٹن چینی خریدلی۔


یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے 40 ہزار میٹرک ٹن چینی خریدلی ،چینی 90 روپے فی کلو کے حساب سے خریدی گئی جب کہ اخراجات ملاکر یوٹیلٹی اسٹورز کو چینی تقریباً 100 روپے کلو میں پڑے گی۔

حکام کے مطابق چینی کی دستیابی یقینی بنانے کیلیے خریداری ناگزیر تھی ،یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے دو ماہ بعد چینی کی خریداری کی ،وزیر اعظم پیکیج کے تحت یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت 68 روپے فی کلو مقرر ہے۔
Load Next Story