طورخم بارڈرپرہرقسم کی آمدورفت بند کردی گئی وزارت داخلہ

پاک افغان سرحد پر طورخم امیگریشن مرکزاین سی اوسی کی نئی ہدایات تک بند رہے گا، شیخ رشید


ویب ڈیسک July 06, 2021
پاک افغان سرحد پر طورخم امیگریشن مرکزاین سی او سی کی نئی ہدایات تک بند رہے گا، شیخ رشید

این سی او سی کی ہدایت پرطورخم بارڈر پرہرقسم کی آمدورفت بند کردی گئی۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق طورخم بارڈرپرقسم کی آمدورفت بند کردی گئی ہے، امیگریشن این سی اوسی کی اگلی گائیڈ لائنز تک بند رہے گی۔

اس متعلق وزارت داخلہ شیخ رشید نے بھی اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ کورونا وبا کے باعث طورخم بارڈر کو آج ہر طرح کی آمدورفت کے لئے بند کردیا گیا ہے، پاک افغان سرحد پر طورخم امیگریشن مرکزاین سی او سی کی نئی ہدایات تک بند رہے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں