12 سالہ احتشام کی گمشدگی کا ڈراپ سین بچے کوزیادتی کے بعد قتل کیا گیا

گھر والے احتشام کی تلاش کرتے رہے، نہ ملنے پر پولیس کو اطلاع دی


ویب ڈیسک July 06, 2021
ملزمان نے زیادتی کے بعد احتشام کا گلا دبا کر نہر میں بہا دیا تھا: فوٹو: فائل

تھانہ علی پورچٹھہ کے علاقہ گاؤں پنڈوری میں 12 سالہ احتشام کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گوجرانوالہ میں 12 سالہ احتشام کی گمشدگی کا ڈراپ سین ہوگیا۔ تھانہ علی پورچٹھہ کے علاقہ گاؤں پنڈوری میں ندیم کا بیٹا احتشام 3 روزسے لاپتہ تھا۔ گھروالے احتشام کی تلاش کرتے رہے، نہ ملنے پر پولیس کو اطلاع دی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں محلہ دارعبدالرحمن اوروسیم عباس پرشک تھا جس کی بنا پرانہیں گرفتارکیا گیا۔ گرفتاری کے بعد انہوں نے زیادتی اورقتل کا اعتراف کر لیا۔

پولیس کے مطابق بچے کوگھرسے اغواء کیا گیا۔ ملزمان نے زیادتی کے بعد احتشام کا گلا دبا کرنہرمیں بہا دیا تھا، تاحال بچے کی لاش نہ ملی سکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |