چین پاکستان یوتھ فرینڈشپ اسٹوری میٹنگ کا انعقاد

عثمان ڈار نے پاکستان اور چین کے 40 نوجوان نمائندوں کے ساتھ بذریعہ ویڈیو لنک اس تقریب میں شرکت کی


ویب ڈیسک July 06, 2021
پاک چین سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ پر ’آل چائنا یوتھ فیڈریشن‘ اور ’پاکستان نیشنل یوتھ کونسل‘ کے زیر اہتمام چین پاکستان یوتھ فرینڈشپ اسٹوری میٹنگ کے موقع پر لی گئی تصویر۔ (فوٹو: چائنا میڈیا)

حال ہی میں چین اور پاکستان کے سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ کے سلسلے میں بیجنگ میں آل چائنا یوتھ فیڈریشن اور پاکستان نیشنل یوتھ کونسل کے زیر اہتمام ''چین پاکستان یوتھ فرینڈشپ اسٹوری میٹنگ'' منعقد ہوئی۔

آل چائنا یوتھ فیڈریشن کے وائس چیئرمین شو شیاؤ اور پاکستانی وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ نوجوانان اور نیشنل یوتھ کونسل آف پاکستان کے سربراہ عثمان ڈار نے پاکستان سے دونوں ملکوں کے 40 نوجوان نمائندوں کے ساتھ اس تقریب میں ویڈیو لنک کے ذریعےشرکت کی۔

آل چائنا یوتھ فیڈریشن کے وائس چیئرمین شو شیاؤ نے کہا کہ تاریخ اور حقیقت سے ثابت ہوا ہے کہ چین اور پاکستان واقعتاً اچھے دوست، اچھے پڑوسی، اچھے ساتھی اور اچھے بھائی ہیں۔

چین اور پاکستان کی دوستی پہاڑوں سے اونچی، سمندر سے گہری اور شہد سے بھی میٹھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو اتحاد اور تعاون کے سلسلے میں، تبادلوں کے فروغ میں اور جدت طرازی (انوویشن) اور کاروبار میں ترقی حاصل کرنا ہوگی۔

پاکستانی وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ نوجوانان اور نیشنل یوتھ کونسل آف پاکستان کے سربراہ عثمان ڈار نے کہا کہ پاکستان دنیا کے سب سے کم عمر ممالک میں سے ایک ہے، جس کی آبادی کے 68 فیصد کی عمر 30 سال سے کم ہے۔

اس لیے نوجوانوں کی ترقی، پاکستان کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ اس مقصد کےلیے پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے ''کامیاب نوجوان'' منصوبے کا آغاز کیا۔

اس منصوبے سے ایک لاکھ ستّر ہزار پاکستانی نوجوانوں کو مفت پیشہ ورانہ تربیت فراہم کی گئی ہے، جو چین اور پاکستان کے مابین دوستی اور سفارتی تعلقات کو مستحکم کرنے کےلیے مزید مثبت کردار ادا کریں گے۔

چائنا میڈیا گروپ کی اردو سروس کی صحافی چوشی نے اس تقریب میں شرکت کی اور نوجوان نمائندے کے طور پر چین پاک دوستی کے بارے میں اپنی کہانی سنائی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |