حریم شاہ کا ایوارڈ شو میں اداکاراؤں پر بے حیائی پھیلانے کا الزام
عمران خان صاحب نے بالکل ٹھیک کہاتھا کہ اگرعورت اپنا لباس مختصر کرلے تو پھر یہی ہوگا پاکستان کے اندر، حریم شاہ
پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے نجی ٹی وی چینل کی ایوارڈ تقریب میں اداکاراؤں کے مختصر لباس پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتنی بے ہودگی تو ٹک ٹاکرز بھی نہیں پھیلاتے جتنی ان اداکاراؤں نے پھیلائی۔
دو روز قبل نجی ٹی وی چینل کے اسٹائل ایوارڈز کی تقریب لاہور میں سجائی گئی جس میں پاکستان شوبز سے تعلق رکھنے والے فنکاروں نے شرکت کرکے تقریب کو چار چاند لگادئیے۔ تاہم جہاں ایوارڈ شو کی تقریب میں فنکاروں کی پرفارمنس اور اسٹائل کے چرچے رہے وہیں اداکاراؤں کے مختصر لباس نے لوگوں کی توجہ سمیٹی۔
ایوارڈز شو کی تقریب میں اداکارہ علیزے شاہ، سونیا حسین، مایاعلی، عائشہ عمر، آئمہ بیگ، ماڈل فہمین انصاری، مشال خان اور امر خان سمیت متعدد ماڈلز اور اداکاراؤں کے مختصر لباس پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی گئی۔ یہاں تک کہ ٹوئٹر پر ''ہم اسٹائل ایوارڈز'' اور علیزے شاہ کے نام گزشتہ دو روز سے ٹاپ ٹرینڈنگ میں ہیں۔ اور لوگ مختصر لباس پہن کر ایوارڈ شو میں شرکت کرنے والی اداکاراؤں کو نہ صرف تنقید کانشانہ بنارہے ہیں بلکہ ان پر بننے والی مزاحیہ میمز بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں۔
ٹک ٹاکر حریم شاہ نے بھی ان اداکاراؤں پر تنقید کرتے ہوئے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔ جس میں حریم شاہ نے کہا مجھے پسند نہیں ہے کہ میں کسی پر نکتہ چینی کروں لیکن یہاں پر بولنا بہت ضروری ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا صارفین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا آپ لوگوں کا اور میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک سے بے حیائی پھیل رہی ہے، ٹک ٹاک اسٹارز بے حیائی پھیلارہے ہیں۔ اس پر سب بڑی باتیں کرتے ہیں تو آج میں کہوں گی کہ آپ لوگ کہاں سوگئے ہو۔ پاکستانی اداکارائیں جو خود کو لیجنڈ کہتی ہیں، اسٹارز کہتی ہیں۔ انہوں نے جس طرح ایوارڈ شو کی تقریب میں بے ہودہ اور بےشرمی والے لباس پہنے۔ عمران خان صاحب نے بالکل ٹھیک کہا تھا کہ اگرعورت اپنا لباس مختصر کرلے تو پھر یہی ہوگا پاکستان کے اندر۔
حریم شاہ نے کہا فیشن کرنے سے ہمیں کسی نے نہیں روکا، فیشن کرنا حق ہے۔ لیکن اتنی بے ہودگی تو ٹک ٹاک اسٹارز نے بھی نہیں کی جتنی ایوارڈز شو کی تقریب میں نظر آئی کہ کسی کی پوری کی پوری ٹانگ نظر آرہی ہے تو کسی کا جسم نظر آرہا ہے۔
[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/CQ8YoTxBqPT/"]
واضح رہے کہ حریم شاہ نے گزشتہ روز دو ویڈیوز شیئر کی تھیں اور بتایا تھا کہ وہ ترکی میں ہیں اور ترکی کو بہت خوبصورت ملک قرار دیا تھا۔
[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/CQ8SvMUB-pN/"]