بدقسمت پی ڈی ایم ملکی ترقی و خوشحالی کی راہ میں رکاوٹ بن رہی ہے فردوس عاشق اعوان

وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں بڑھتا سنورتا پاکستان اپوزیشن کی کرپٹ بنیادوں کو ہلا چکا، معاون خصوصی


ویب ڈیسک July 06, 2021
عوام پائیدار ترقی اور مسائل کے حل میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو معاف نہ کریں گے، فردوس عاشق اعوان فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ پنجاب کلی معان خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فدوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم وہ بدقسمت اپوزیشن ہے جو ملکی ترقی و عوامی خوشحالی کی راہ میں رکاوٹ بن رہی ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں قانون کی عملداری، عوامی امنگوں کی ترجمانی، بلاتفریق احتساب اور یکساں ترقی سے جڑے عوامی انقلابی اقدامات سے اپوزیشن کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں۔ پی ڈی ایم وہ بدقسمت اپوزیشن ہے جو ملکی ترقی و عوامی خوشحالی کی راہ میں رکاوٹ بن رہی ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں بڑھتا سنورتا پاکستان اپوزیشن کی کرپٹ بنیادوں کو ہلا چکا۔ اپوزیشن کی بوکھلاہٹ پاگل پن کی شکل اختیار کر رہی ہے۔ ترقی کا روڈ میپ اپوزیشن کیلئے کاؤنٹ ڈاؤن ثابت ہوگا۔ پائیدار ترقی اور عوامی مسائل کے حل میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو عوام کبھی معاف نہیں کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں