امریکا میں جشن آزادی پر آتش بازی نے آئس کھلاڑی کی جان لے لی

کھلاڑی کا سر کنکریٹ سے ٹکرا گیا اور گرنے سے اس کے سر میں چوٹ لگی، پوسٹ مارٹم


Sports Reporter July 06, 2021
کھلاڑی کا سر کنکریٹ سے ٹکرا گیا اور گرنے سے اس کے سر میں چوٹ لگی، پوسٹ مارٹم

امریکا کے جشن آزادی کے موقع پر ہونے والی آتش بازی نے کینیڈا کے ایک آئس کھلاڑی کی جان لے لی۔

اطلاعات کے مطابق امریکی ریاست مشی گن کے شہر نووی میں جشن آزادی کے موقع پر ہونے والی آتش بازی سے کینیڈا کی آئس ٹیم بلیو جیکٹس کے سابق کھلاڑی 24 سالہ میٹیس کیولینکس کی موت ہوگئی۔

میٹیس کیولینکس کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ان کی موت مارٹر طرز کے ایک غلط دھماکہ کے بعد سینے کے صدمے سے ہوئی، خود کو بچانے کی کوشش میں ان کا سر کنکریٹ سے ٹکرا گیا اور گرنے سے اس کے سر میں چوٹ لگی، بعدازاں مقامی اسپتال میں انہیں مردہ قرار دیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔