لاہور میں مین پول پر کام کے دوران کرنٹ لگنے سے واپڈا ملازم جاں بحق

عابد کو گرین سگنل دیا گیا تھا کہ مین گرڈ سے سوئچ بند ہے

عابد کو گرین سگنل دیا گیا تھا کہ مین گرڈ سے سوئچ بند ہے

شیرا کوٹ میں واپڈا کا ملازم اپنے محکمہ کی غفلت کے باعث دوران ڈیوٹی کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔

35 سالہ عابد علی واپڈا میں اسسٹنٹ لائن مین اور 5 بچوں کا باپ تھا۔ وہ شیرا کوٹ کے علاقے میں بجلی ٹھیک کرنے کےلیے مین پول پر چڑھا تو کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔


عابد کو گرین سگنل دیا گیا تھا کہ مین گرڈ سے سوئچ بند ہے۔ وہ بجلی کی بحالی کے لئے کھمبے پر چڑھ گیا لیکن مین تاروں کو چھوتے ہی ان کے ساتھ چمٹ گیا۔

شدید کرنٹ لگنے سے عابد موقع پر ہی دم توڑ گیا اور اس کی لاش اوپر ہی لٹکی رہی۔ مرنے کے بعد بجلی گرڈ سے بند کر کے اس کی لاش اتاری گئی۔ ساتھی اہلکار لاش کو اچھرہ میں واقع واپڈا اسپتال لے گئے جہاں اس کی موت کی تصدیق کردی گئی۔

Load Next Story