ایوارڈ شو میں فنکاروں کے لباس اور اسٹائل پر بننے والی مزاحیہ میمز

ایوارڈشو میں فنکاروں کے عجیب و غریب اسٹائل اور مختصر لباس سوشل میڈیا پر زیربحث ہیں

ایوارڈشو میں فنکاروں کے عجیب و غریب اسٹائل اور مختصر لباس سوشل میڈیا پر زیربحث ہیں، فوٹوسوشل میڈیا

دو روز قبل لاہور میں نجی ٹی وی چینل کے ایوارڈ شو کی تقریب منعقد ہوئی جس میں ایوارڈز سے زیادہ فنکاروں کی جانب سے پہنے جانے والے عجیب و غریب اور مختصر لباس سوشل میڈیا پر زیربحث ہیں۔

دو روز قبل نجی ٹی وی چینل کے اسٹائل ایوارڈز کی تقریب لاہور میں سجائی گئی جس میں پاکستان شوبز سے تعلق رکھنے والے فنکاروں نے شرکت کرکے تقریب کو چار چاند لگادئیے۔ تاہم جہاں ایوارڈ شو کی تقریب میں فنکاروں کی پرفارمنس اور اسٹائل کے چرچے رہے وہیں اداکاراؤں کے مختصر لباس اور ڈیزائنرز کے عجیب و غریب اسٹائل نے لوگوں کی توجہ سمیٹی۔



یہ بھی پڑھیں: حریم شاہ کا ایوارڈ شو میں اداکاراؤں پر بے حیائی پھیلانے کا الزام

ایوارڈ شو کی تقریب میں اداکارہ علیزے شاہ، سونیا حسین سمیت متعدد ماڈلزاور اداکاراؤں کے مختصر لباس پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی گئی۔ یہاں تک کہ ٹوئٹر پر اسٹائل ایوارڈزاور علیزے شاہ کے نام گزشتہ دو روز سے ٹاپ ٹرینڈنگ میں ہیں۔ اور سوشل میڈیا پر فنکاروں کے لباس اور اسٹائل پر مزاحیہ میمز شیئر کرائی جارہی ہیں۔

کسی نے ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کرنے والے ڈیزائنر کے عجیب و غریب حلیے کو بچوں کے پسندیدہ کردار عینک والا جن سے مشابہ قرار دیا تو کسی نے اداکارہ امر خان پر الزام لگایا کہ انہوں نے بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کو کاپی کرنے کی کوشش کی ہے۔








ایوارڈ تقریب کے دوران اداکارہ علیزے شاہ پر ان کے مغربی طرز کے لباس کی وجہ سے بے تحاشہ تنقید کی گئی اور ان پر بننے والی میمز بھی بڑی تعداد میں سوشل میڈیا پر شیئر کرائی گئیں۔





ایوارڈ کی تقریب میں اداکارہ سونیا حسین سبز اور پیلے رنگ کے امتزاج کا لباس پہن کر جلوہ گر ہوئی تھیں لیکن لوگوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان پر بھی دپیکا پڈوکون کی نقل کرنے کا الزام لگایا۔



Load Next Story