اسٹیل مل سے تانبے کی چوری میں ملوث 2 سیکیورٹی اہلکار گرفتار

گرفتارملزمان اسٹیل مل سے تانبے اور دیگر سامان چوری کرکے فروخت کرتے تھے


Staff Reporter July 06, 2021
گرفتارملزمان اسٹیل مل سے تانبے اور دیگر سامان چوری کرکے فروخت کرتے تھے

بن قاسم ٹاؤن پولیس نے پاکستان اسٹیل مل سے تانبے کی چوری میں ملوث 2 ملزمان کوگرفتارکرلیا جو سیکیورٹی اسٹاف ہیں۔

پولیس نے اسٹیل مل سے تانبا چوری کے بعد فرار ہونے والے 2 ملزمان محمد علم خان اور ارشاد علی کوگرفتارکرلیا۔ ان سے اسٹیل مل انتظامیہ کی گاڑی میں لوڈ ہزاروں کلو تانبے کی تاریں برآمد کرلی گئیں۔

پولیس نے چوری کی واردات میں استعمال ہونے والی سکیورٹی کی گاڑی بھی تحویل میں لے لی۔ پولیس کے مطابق گرفتارملزمان نے آسانی کیلئے وارداتوں میں سکیورٹی کی گاڑی استعمال کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ پولیس کارروائی کے دوران گرفتارملزمان کا ایک ساتھی فرارہوگیا ہے جس کی تلاش جاری ہے۔

گرفتارملزمان اسٹیل مل سے تانبے اور دیگر سامان چوری کرکے فروخت کرتے تھے۔ ان کیخلاف چوری کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ان کی نشاندہی پر چوری کا مال خریدنے والے کباڑی کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔ ملزمان سے چوری کی دیگر وارداتوں کے متعلق پوچھ گچھ جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں