انگلش ٹیم پرکورونا کا وار پی سی بی کی قومی ٹیم کواحتیاطی تدابیراختیارکرنے کی ہدایت

پی سی بی اپنے کھلاڑیوں کی صحت اورحفاظت کے لیے کیے جانے والے پروٹوکولزپرمطمئن ہے


Sports Reporter July 06, 2021
پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان سیریز8 جولائی سے کارڈف میں شروع ہو رہی ہے۔

انگلش کرکٹرزکے کوویڈ ٹیسٹ پازٹیو آنے پر پی سی بی کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔

انگلینڈ کیمپ میں کوویڈ 19 کیسز آنے کی خبر ملنے کے بعد سے پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے کھلاڑیوں کی صحت اور حفاظت کے پیش نظر انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے ساتھ رابطے میں ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ ای سی بی کے توسط سے میڈیکل پینل کی یقین دہانیوں پر اطمینان کا اظہار کرتا ہے۔

پی سی بی اپنے کھلاڑیوں کی صحت اور حفاظت کے لیے کیے جانے والے پروٹوکولز پر مطمئن ہے۔ پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان سیریز8 جولائی سے کارڈف میں شروع ہو رہی ہے۔ پی سی بی اس سلسلے میں انگلینڈ میں موجود قومی کرکٹ ٹیم کی منجمنٹ کے ساتھ بھی مسلسل رابطے میں ہے اور انہیں ہوٹل اور میچ وینیو پر مزید احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔