اسلام آباد کے طلبا امتحانات کے خلاف ایک بارپھرسڑکوں پرنکل آئے

طلباء کے احتجاج کے دوران گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں بھی لگ گئیں


ویب ڈیسک July 06, 2021
پولیس کے کریک ڈاؤن کے بعد دیگر طلباء منشترہوگئے۔

اسلام آباد کے طلبا امتحانات کے خلاف ایک بارپھرسڑکوں پرنکل آئے اورڈی چوک پر احتجاج کیا۔

اسلام آباد کے طلبا امتحانات کے خلاف ایک بارپھرسڑکوں پرنکل آئے۔ امتحانات منسوخی کے لیے طلباء نے اسلام آباد پریس کلب سے ڈی چوک تک احتجاج کیا، طلبا کی جانب سے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور ڈی چوک پر دھرنا بھی دے دیا۔

طلباء کا کہنا تھا کہ مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رہے گا، آن لائن کلاسز میں نا مکمل کورس کے ساتھ امتحان کیسے دیں، حکومتی ہٹ دھرمی ہمارا مستقبل تباہ کردے گی۔

طلباء کے احتجاج کے دوران گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں بھی لگ گئیں۔ اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر احتجاج کرنے والے متعدد طلباء کو گرفتارکرلیا۔ پولیس کے کریک ڈاؤن کے بعد دیگر طلباء منشترہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں