سرکاری ملازمین کو تنخواہ ایڈوانس میں 16 جولائی کو دینے کا فیصلہ

عید الاضحٰی 21 یا 20 جولائی کو متوقع ہے


ویب ڈیسک July 06, 2021
عید الاضحٰی 21 یا 20 جولائی کو متوقع ہے

وفاقی حکومت نے عید الاضحٰی کے باعث سرکاری ملازمین کو جولائی کی تنخواہ سولہ جولائی کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت خزانہ نے سرکاری ملازمین کو سولہ جولائی کو تنخواہیں جاری کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ وزارت خزانہ کے حکم نامے کے مطابق عید الاضحٰی 21 یا 20 جولائی کو متوقع ہے۔ لہذا عید الاضحٰی سے پہلے سولہ جولائی کو ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کے انتظامات کئے جائیں۔

علاوہ ازیں سندھ حکومت نے بھی عیدالاضحی کے موقع پر سرکاری ملازمین و افسران کی تنخواہیں ایڈوانس میں ادا کرنے کا حکم جاری کیا ہے ۔ محکمہ خزانہ کے ایک حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین کو تنخواہیں اور پنشن یکم اگست کے بجائے 16 جولائی تک ادا کی جائیں۔

محکمہ موسمیات نے اہم پیش گوئی کی ہے کہ عیدالاضحی 21 جولائی کو ہوگی، کیونکہ 10 جولائی کو چاند نظر آنے کے امکانات انتہائی کم ہیں، چاند نظر آنے کی صورت میں یکم ذی الحج 11 جولائی اور عید الاضحی 20 جولائی کو ہوسکتی ہے، دس جولائی کو چاند نظر نہ آنے کی صورت میں یکم ذی الحج 12 جولائی اور عیدالاضحی 21 جولائی کو ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |