سندھ حکومت نے تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

محکمہ خزانہ سندھ نے حکمنامہ جاری کردیا


ویب ڈیسک July 06, 2021
محکمہ خزانہ سندھ نے حکمنامہ جاری کردیا۔ فوٹو: فائل

حکومت سندھ نے تنخواہوں میں 20 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

سندھ حکومت نے تنخواہوں میں 20فیصد اضافےکا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، حکومت سندھ نے بجٹ22-2021 میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافے کا اعلان کیا تھا جس کا محکمہ خزانہ سندھ نے حکمنامہ جاری کردیا ہے، نوٹیفیکشن کے مطابق ایڈہاک ریلیف الاؤنس کا اطلاق جولائی کی تنخواہ سے ہوگا۔

نوٹیفیکشن کے مطابق بیرون ملک تعطیلات پرگئے یا تعینات ملازمین کو 20فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس نہیں دیا جائے گا، گریڈ 1 تا 5 کے صوبائی ملازمین کے لیے پرسنل الاؤنس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق گریڈ 1 کے ملازمین کو 1900روپے، گریڈ 2 کو 1500، گریڈ 3 کو 900 جب کہ گریڈ 4 اور 5 کے ملازمین کو 250 روپے ماہانہ الاؤنس دیا جائے گا جب کہ پرسنل الاؤنس کا اطلاق 25 ہزار سے کم ماہانہ اجرت والے ملازمین پر ہوگا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں