آئندہ کسی نجی تقریب میں پروٹوکول اور سیکیورٹی کے ساتھ نہیں جاؤں گا وزیراعظم

پی ٹی آئی کے وزرائے اعلی، گورنرز اور وزراء کی سیکیورٹی اور پروٹوکول پر بھی نظرثانی کررہا ہوں، عمران خان


ویب ڈیسک July 06, 2021
پی ٹی آئی کے وزرائے اعلی، گورنرز اور وزراء کی سیکیورٹی اور پروٹوکول پر بھی نظرثانی کررہا ہوں، عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے آئندہ کسی نجی تقریب میں پروٹوکول اور سیکیورٹی کے ساتھ نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ کسی نجی تقریب میں پروٹوکول اور سیکیورٹی کے ساتھ نہیں جاؤں گا، ہمارا مقصد ہے کہ عوام کے ٹیکس کا پیسہ بچائیں اور لوگ کسی تکلیف میں مبتلا نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے وزرائے اعلی، گورنرز اور وزراء کی سیکیورٹی اور پروٹوکول پر بھی نظرثانی کررہا ہوں۔



وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اگلے کابینہ اجلاس میں اس حوالے سے جامع پالیسی پر فیصلہ کریں گے، ہم عوام کو مرعوب کرنے والے نوآبادیاتی کلچر کا خاتمہ کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔