تھر کی کوئل مائی بھاگی کو مداحوں سے بچھڑے35 برس بیت گئے

مائی بھاگی نے کم عرصے میں تھر کی ثقافت اور لوک گیتوں کو ملک میں ہی نہیں بلکہ بیرون ممالک میں بھی اُجاگر کیا


ویب ڈیسک July 07, 2021
مائی بھاگی نے تھر کی ثقافت اور لوک گیتوں کو ملک میں ہی نہیں بلکہ بیرون ممالک میں بھی اُجاگر کیا۔ (فوٹو: انٹرنیٹ)

LONDON: تھر کی کوئل کا خطاب پانے والی برصغیر کی عظیم لوک فنکارہ مائی بھاگی کو مداحوں سے بچھڑے35 برس بیت گئے۔ موسیقی کے میدان میں ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق مائی بھاگی کی آواز میں ایک ایسی مٹھاس تھی جو سننے والوں کے کانوں میں رس گھول دیتی۔ ضلع تھرپارکر کے شہر ڈیپلو میں پیدا ہونے والی مائی بھاگی کا اصل نام بھاگ بھری تھا-

مائی بھاگی نے کم عرصے میں تھر کی ثقافت اور لوک گیتوں کو ملک میں ہی نہیں بلکہ بیرون ممالک میں بھی اُجاگر کیا، ان کے گیتوں کو ان لوگوں نے بھی پسند کیا جو تھری زبان سے ناواقف تھے، موسیقی کے میدان میں ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

1981میں انہیں حکومت پاکستان کی طرف سے پرائیڈ آف پرفارمنس سے نوازا گیا، جب کہ ریڈیو پاکستان کی طرف سے شاہ عبدالطیف بھٹائی ایوارڈ، قلندر لعل شہباز اور سچل سرمست ایوارڈ سمیت درجنوں اعزازات اور انعامات دیئے گئے۔ صحرا میں گونجتی یہ آواز 7 جولائی 1986 کوہمیشہ ہمیشہ کے لیے خاموش ہو گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں