ہاکی ورلڈ کپ کے ہیرو نوید عالم کینسر میں مبتلا ہوگئے

شوکت خانم اسپتال کے ڈاکٹرز نے علاج کیلئے 40 لاکھ روپے کا تخمینہ بتایاہے، بیٹی نوید عالم

شوکت خانم اسپتال کے ڈاکٹرز نے علاج کیلئے 40 لاکھ روپے کا تخمینہ بتایاہے، بیٹی نوید عالم . فوٹو : فائل

RIYADH:
ہاکی ورلڈ کپ 1994 کے ہیرو نوید عالم کینسر کے مرض میں مبتلا ہوگئے۔


1994 کا ہاکی ورلڈ کپ جتوانے والے سابق اولمپیئن نوید عالم کو کینسر کی تشخیص ہوئی ہے، وہ اس وقت شوکت خانم اسپتال لاہور میں زیر علاج ہیں۔

سابق اولمپیئن نوید عالم کی بیٹی کے مطابق شوکت خانم اسپتال کے ڈاکٹرز نے علاج کیلئے 40 لاکھ روپے کا تخمینہ بتایاہے جس پر انہوں نے حکومت سے علاج کے لئے مدد کی اپیل کی ہے۔
Load Next Story