کیسا ہوگا ننٹینڈو گیمنگ کنسول کا نیا ماڈل

ننٹینڈو کے اس نئے ماڈل میں سب سے پُرکشش بات اس کی 7 انچ کی او ایل ای ڈی اسکرین ہے


ویب ڈیسک July 07, 2021
ننٹینڈو کے اس نئے ماڈل میں سب سے پُرکشش بات اس کی 7 انچ کی او ایل ای ڈٰی اسکرین ہے۔ (فوٹو: ننٹینڈو)

گیمنگ کنسول ننٹینڈو سوئچ نے اپنے نئے ماڈل OLED کی ریلیز کی تاریخ، قیمت اور اسپیسیفیکیشن جاری کردی ہیں۔

گیمنگ کنسول ننٹینڈو نے اپنے صارفین کے لیے طویل انتظار کے بعد وسط جنریشن کا نئے ماڈل Nintendo Switch OLED مارکیٹ میں لانے کا اعلان کردیا ہے۔ ننٹینڈو کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے نئے ماڈل کی ریلیز کا باقاعدہ اعلان کیا گیا ہے۔

https://twitter.com/NintendoAmerica/status/1412396253720289284?s=20

ننٹینڈو سوئچ اولیڈ ماڈل میں نیا کیا ہے ؟

ننٹینڈو وسط جنریشن کے ننٹینڈو سوئچ OLED ماڈل کو7 انچ کی OLED اسکرین کے ساتھ رواں سال 8 اکتوبر کو349 ڈالر 99 سینٹ میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گیا۔ جب کہ اس وقت ننٹینڈو سوئچ کو امریکا میں 299 ڈالر 99 سینٹ اور ننٹینڈو سوئچ لائٹ ماڈل کو 199 ڈالر 99 سینٹ میں فروخت کیا جار ہا ہے۔ لیکن نئے ماڈل میں دیے گئے فیچرز کے ساتھ موازنہ کیا جائے تو اس کے لیے 50 ڈالر اضافی دینے میں کوئی حرج نہیں ہے۔


ننٹینڈو سوئچ اولیڈ کے فیچرز کیا ہیں؟

ننٹینڈو کے اس نئے ماڈل میں سب سے پُرکشش بات اس کا OLED (آرگنیک لائٹ ایمیٹنگ ڈائیوڈ ڈسپلے) ہے۔ OLED ڈسپلے کو دنیا بھر کی ڈسپلے ٹیکنالوجیز میں سب سے بہترین مانا جاتا ہے۔ LED کی طرح تصاویر دکھانے کے لیے یہ بیک لائٹ پر انحصار نہیں کرتا۔ اس میں انفرادی پکسل سے خارج ہونے والی روشنی تصاویر ظاہر کرتی ہے۔ جس سے آپ کو بہترین تصاویر اور کنٹراسٹ لیول ملتا ہے

پرانے ماڈلز کی نسبت اس کا ڈسپلے سائز زیادہ روشن اور بڑا( 7 انچ) ہے جس سے آپ کو انفرادی اور دوستوں کے ساتھ گیمز کھیلنے کا زیادہ مزہ آتا ہے۔ ڈسپلے کے علاوہ ننٹینڈو کے اس نئے ماڈل میں چوڑا، ایڈجسٹ ایبل اسٹینڈ اور بہترین آڈیو کوالٹی دی گئی ہے جو کہ ڈولبی ایٹموس کو بھی سپورٹ کرتی ہے۔ نئے ماڈل میں ایک نیا اضافی فیچر LAN سپورٹ کا بھی دیا گیا ہے، جس کی مدد سے ننٹینڈو سوئچ کے آن لائن گیمز کو وائی فائے پر زیادہ مستحکم اور قابل بھروسہ طریقے سے کھیلا جا سکتا ہے۔ ننٹینڈو نے اپنے اس نئے ماڈل میں اسٹوریج 32 جی بی سے بڑھا کر 64 جی بی کردی ہے۔

ننٹینڈو سوئچ اولیڈ کی اسپیسی فیکیشنز کیا ہیں؟























































Approximately 0.71 lbs / 0.93 lbs with Joy-Con controllers attached Weight
Multi-touch capacitive touch screen / 7-inch OLED screen Screen
1280 x 720 (720p) Resolution
Nvidia Custom Tegra processor CPU/GPU
64GB (can be expanded using microSDHC or microSDXC cards up to 2TB) Storage
WI-Fi (802.11 a/b/g/n/ac compliant) Wireless
Up to 1080p via HDMI in TV mode, 720p in handheld mode Video output
5.1 Linear PCM Audio output
Stereo Speakers
USB Type-C for charging USB connector
3.5mm headphone jack Headphone jack
Approximately 4.5-9 hours Battery life
Approximately 3 hour Charging time

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں