2024

پاکستان نےعالمی مارکیٹ میں ایک ارب ڈالر کے بانڈز جاری کردیے

پاکستان کو تین ارب ڈالر کی پیشکشیں موصول ہوئیں، جن میں سے ایک ارب ڈالر کے بانڈ جاری کیے گئے، وزارت خزانہ


ویب ڈیسک July 07, 2021
پاکستان کو تین ارب ڈالر کی پیشکشیں موصول ہوئیں، جن میں سے ایک ارب ڈالر کے بانڈ جاری کیے گئے، وزارت خزانہ (فوٹو:فائل)

پاکستان نےعالمی منڈی میں ایک ارب ڈالر کے بانڈز جاری کردیے ہیں پاکستان کو تین ارب ڈالر کی پیشکشیں موصول ہوئیں، جن میں سے ایک ارب ڈالر کے بانڈز جاری کیے گئے ہیں۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے 5 سال، 10 سال اور 30 سال کے لیے عالمی منڈی میں ایک ارب ڈالر کے بانڈز جاری کردیے ہیں۔ پاکستان کو تین ارب ڈالر کی پیشکشیں موصول ہوئیں، جن میں سے ایک ارب ڈالر کے بانڈ جاری کیے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے پانچ سال کے لیے 5 اعشاریہ 8 فیصد پر 30کروڑ ڈالر، دس سال کی مدت کے لیے 7 اعشاریہ 12 فیصد پر40 کروڑ ڈالر کے بانڈز جاری کیے، جب کہ 30 سال کی مدت کے لیے 8 اعشاریہ 4 فیصد پر 30 کروڑ ڈالر کے بونڈز جاری کیے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں