مصباح پر تنقید شعیب ملک کی راہ میں رکاوٹ بن گئیانضمام الحق

ورلڈ کپ سے قبل تجربات کے زیادہ مواقع نہیں مگرمصباح الحق کی وجہ سے آل راؤنڈر کو شامل نہیں کیا جائے گا، سابق کپتان


Sports Reporter July 07, 2021
ورلڈ کپ سے قبل تجربات کے زیادہ مواقع نہیں مگرمصباح الحق کی وجہ سے آل راؤنڈر کو شامل نہیں کیا جائے گا، سابق کپتان۔ فوٹو : فائل

سابق کپتان انضمام الحق نے کہاکہ مصباح پر تنقید شعیب ملک کی راہ میں رکاوٹ بن گئی۔

انضمام الحق نے کہا کہ شعیب ملک نے کچھ عرصے قبل ہیڈ کوچ مصباح الحق کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا اسی وجہ سے انھیں دوبارہ ٹیم میں شامل نہیں کیا جا رہا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم کو مڈل آرڈر میں کسی تجربہ کار بیٹسمین کی ضرورت ہے، شعیب ملک نے ماضی میں ملک کیلیے اچھا پرفارم کیا ہے،ورلڈ کپ سے قبل تجربات کے زیادہ مواقع نہیں مگرمصباح الحق کی وجہ سے آل راؤنڈر کو شامل نہیں کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں