انگلینڈ کی بائیو سیکیورٹی جھول پر پی سی بی نے آنکھیں بندکرلیں
حفیظ اور یونس کورعایت نہ دی،اچانک منتخب ٹیم سے کھیلنے کیلیے تیار۔
انگلش بائیو سیکیورٹی میں جھول پر پی سی بی نے آنکھیں بند کرلیں۔
محمد حفیظ نے جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز سے قبل تاخیر سے بائیو ببل جوائن کرنے کی درخواست کی تھی، حالیہ دورئہ انگلینڈ سے قبل بیٹنگ کوچ یونس خان بھی دانتوں کا علاج کرانے کے بعد لاہور آنا چاہتے تھے،دونوں کے ساتھ سختی برتتے ہوئے اسکواڈ کے ساتھ لے جانے سے ہی انکار کردیا گیا۔
دوسری جانب کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد انگلینڈ کا پورا اسکواڈ ہی قرنطینہ میں چلا گیا، متبادل 18پلیئرز کا گذشتہ روز اعلان کیا گیا، ان سب افراد کے کورونا ٹیسٹ ہوں گے مگر بغیر کسی تاخیر کے جمعرات کو میچ کھیل سکیں گے حالانکہ پاکستان ٹیم نے بھی ڈربی پہنچ کر3روز روم آئسولیشن میں گزارے، اس کے بعد منگل تک وہیں الگ رہتے ہوئے پریکٹس سیشن کیے۔
پی سی بی کے اعلامیے میں کہا گیاکہ پیر کی شام انگلش کیمپ میں کورونا کیسز سامنے آئے،یہ خبر ملتے ہی ہم اپنے کھلاڑیوں کی صحت اور حفاظت کے پیش نظر ای سی بی کے ساتھ رابطے میں رہے، ہمیں ان کے میڈیکل پینل کی یقین دہانیوں پر اطمینان ہے، ہم اپنے کھلاڑیوں کی صحت اور حفاظت کیلیے کیے جانے والے انتظامات پر مطمئن ہے، انگلینڈ میں موجود قومی کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ کے ساتھ بھی مسلسل رابطہ رکھا جا رہا ہے،انھیں ہوٹل اور میچ وینیو پر مزید احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔