آزاد کشمیر میں عام انتخابات کے شفاف انعقاد کیلئے فوج کی تعیناتی کی منظوری

وزارت داخلہ نے ایف سی، رینجرز، فوج، پولیس، اور پنجاب کانسٹیبلری کے 40ہزار اہلکاروں کی تعیناتی کی منظوری دے دی


Staff Reporter July 07, 2021
وزارت داخلہ نے ایف سی، رینجرز، فوج، پولیس، اور پنجاب کانسٹیبلری کے 40ہزار اہلکاروں کی تعیناتی کی منظوری دے دی

آزادکشمیر نے 25جولائی کو عام انتخابات کے آزادانہ وشفاف انعقاد کے لئے فوج اور پولیس کی نفری مانگ لی۔

محکمہ داخلہ آزادکشمیر کی درخواست پر وزارت داخلہ نے 40ہزار اہلکاروں کی انتخابات میں تعیناتی کے لئے سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کردی، جس کی منظوری سرکلر سمری کے ذریعے رات گئے لے لی گئی۔

فرنٹیئر کانسٹیبلری کے 4ہزار اہلکار ،پاکستان رینجرز 2ہزار اہلکار،پاک فوج کے 19ہزار جوان، کے پی پولیس کے 4ہزار ،پنجاب پولیس 6ہزار ،وفاقی پولیس کے ایک ہزار اہلکار ،پنجاب کانسٹیبلری کے 4ہزار اہلکار انتخابات میں ڈیوٹی سرانجام دینگے ۔

اس کے ساتھ ساتھ پاکستان آرمی اورسول آرمڈ فورسزکے ٹروپس الیکشن کمیشن آزادکشمیر کے ماتحت ڈیوٹی سرانجام دینگے۔ خیبرپختونخوا، پنجاب اور وفاقی پولیس سمیت پنجاب کانسٹیبلری کے اہلکار حکومت آزادکشمیر کے ماتحت الیکشنز میں ڈیوٹیاں سرانجام دینگے ۔

پاکستان رینجرز کے 1600 اہلکار انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں پر تعینات کئے جائیں گے ۔پاک فوج کے دستے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے اسٹینڈبائی پوزیشن پر رہیں گے ۔فرنٹیئر کانسٹیبلری کے 4ہزار اہلکار آزادکشمیر حکومت کے ماتحت الیکشن ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔