مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی آپریشن میں 2 کشمیری نوجوان شہید

ایک نوجوان حزب المجاہدین کے اعلیٰ اور دیرینہ کمانڈر معراج الدین حلوائی تھے، بھارتی پولیس کا دعویٰ


ویب ڈیسک July 07, 2021
ایک نوجوان حزب المجاہدین کے اعلیٰ اور دیرینہ کمانڈر معراج الدین حلوائی تھے، بھارتی پولیس کا دعویٰ

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ‏قابض افواج نے کپواڑہ کے علاقے ہندواڑہ میں محلہ کرالغنڈ میں سرچ آپریشن کیا۔ اس دوران گھر گھر تلاشی لی گئی جس میں چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا۔ اسی دوران فوج نے 2 نوجوانوں کو پکڑ کر گولیاں مار کر شہید کردیا۔

بھارتی پولیس نے دعویٰ کیا کہ ان میں سے ایک نوجوان حزب المجاہدین کے اعلیٰ اور دیرینہ کمانڈر معراج الدین حلوائی تھے جنہیں جھڑپ کے دوران شہید کیا گیا۔ دوسری طرف مقامی افراد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسے جعلی مقابلہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں نوجوانوں کو حراست میں لینے کے بعد ماورائے عدالت شہید کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں