نیویارک فلیٹ کیس آصف زرداری کی ضمانت قبل ازگرفتاری منظور

چیئرمین نیب، ڈی جی نیب پنڈی اور تفتیشی افسرکونوٹس جاری، جواب جمع کرانے کی ہدایت

جسٹس اطہرمن اللہ کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے سماعت کی۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیویارک فلیٹ کیس میں آصف زرداری کی ضمانت قبل ازگرفتاری منظورکرلی۔

چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی سربراہی میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے دورکنی بنچ نے نیویارک فلیٹ کیس میں سابق صدرآصف علی زرداری کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست کی سماعت کی۔

عدالت نے آصف زرداری کی ضمانت قبل ازگرفتاری 5 لاکھ روپے مچلکوں کے عوض 28 جولائی تک منظورکرلی۔ عدالت نے چیئرمین نیب ، ڈی جی نیب پنڈی اورتفتیشی افسر کو نوٹس جاری کردیا اور جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔


اس سے قبل پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے توصحافی نے سوال کیا کہ زرداری صاحب مفاہمت کی طرف جارہے ہیں یا مزاحمت کی طرف؟ جس پر زرداری نے کہا کہ بلاول سے پوچھیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: نیویارک فلیٹ کیس؛ آصف زرداری کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد

صحافی نے آصف زرداری سے ایک اورسوال کیا کہ آپ سیاست سے کنارہ کشی اختیارکرچکے ہیں؟ جس پرآصف زرداری نے کہا کہ کمانڈربلاول ہے۔ صحافی نے پوچھا کہ میاں صاحب کو مشورہ نہیں دیں گے عدالت آنے کا؟ جس پرآصف زرداری نے کہا کہ ہم کسی کو مشورہ نہیں دیں گے آنا چاہیں تو بسم اللہ۔

آصف زرداری سے پوچھا گیا کہ آپ بیمار ہیں تو یہیں ہیں اور نواز شریف لندن چلے گئے، اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرے اور میاں صاحب کے ڈومیسائل میں فرق ہے۔ صحافی نے سوال کیا کیا اسٹیبلشمنٹ سے رابطے ہیں؟، تو آصف زرداری نے کہا کہ ہم بھی اسی ملک میں ہی رہتے ہیں۔
Load Next Story