کورونا وائرس کی خطرناک بھارتی قسم خیبر پختونخوا پہنچ گئی

باچا خان ائیر پورٹ پر مسافروں میں تشخیص ہونے والے 80 فی صد کیسز برطانوی کورونا وائرس کی قسم ہیں، ذرائع


ویب ڈیسک July 07, 2021
 مسافروں میں بھارتی قسم کے کورونا کی تشخیص قومی ادارہ برائے صحت اسلام آباد نے کی۔ فوٹوفائل

باچا خان ایئرپورٹ پر کورونا وائرس کی بھارتی قسم کی تصدیق ہوگئی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کورونا وائرس کی خطرناک بھارتی قسم خیبر پختونخوا پہنچ گئی ہے اور کورونا وائرس کی بھارتی قسم کے کیس کی تصدیق بھی کی جا چکی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر بیرون ملک سے آئے مسافروں سے نمونے اکھٹے کیے گئے تو بھارتی قسم کے کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، باچا خان ائیر پورٹ پر مسافروں میں تشخیص ہونے والے 80 فی صد کیسز برطانوی کورونا وائرس کی قسم ہیں، تاہم ابھی تک خیبر پختونخوا کی کسی بھی لیبارٹری میں بھارتی کورونا وائرس کی تشخیص نہیں ہوسکتی، مسافروں میں بھارتی قسم کے کورونا کی تشخیص قومی ادارہ برائے صحت اسلام آباد نے کی۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں