ایماندار ٹریفک وارڈن نے سڑک پر پڑے 10 لاکھ روپے شہری کو لوٹا دیے

وارڈن زبیر اور کانسٹبل صبح صادق کو دوران ڈیوٹیپیسوں سے بھرا شاپر ملا


ویب ڈیسک July 07, 2021
وارڈنز نے جانچ پڑتال کے بعد شہری کے 10 لاکھ روپے واپس کر دئیے۔ فوٹو:ایکسپریس

ٹریفک وارڈنز نے سڑک پر پڑے 10 لاکھ روپے شہری کو لوٹا دیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے ایک ٹریفک وارڈن نے ایمانداری کی اعلٰی مثال قائم کردی، اور شہر کے علاقے قادری چوک پر روڈ پر پڑے 10 لاکھ روپے بحفاظت شہری کو واپس کر دئیے۔

پیسوں کے مالک سردار محمد خان نامی شہری نے بتایا کہ موٹرسائیکل پر جاتے ہوئے 10 لاکھ روپے گر گئے، دو گھنٹے بعد شہری اپنے پیسوں کو تلاش کرتے ہوئے پریشانی میں وارڈن کے پاس آیا اور واقعہ بیان کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگیا، جس پر وارڈنز نے جانچ پڑتال کے بعد شہری کے 10 لاکھ روپے واپس کر دئیے۔

وارڈن زبیر نے بتایا کہ کانسٹبل صبح صادق کے ہمراہ ڈیوٹی پر موجود تھا کہ ہمیں پیسوں سے بھرا شاپر ملا، جسے ہم نے محفوظ کرلیا اور پیسوں کے اصلی مالک کے انتظار میں اسی جگہ کھڑے رہے۔ شہری سردار محمد کو پیسے ملتے ہی اس کی آنکھوں میں آنسو آگئے اور دعائیں دیتے ہوئے کہا کہ وارڈنز بلا شبہ ایماندار فورس ہے۔

سی ٹی او لاہور منتظر مہدی کا ایمانداری کا مظاہرہ کرنے پر وارڈنز کو شاباش، تعریفی اسناد بھی جاری کیں او کہا کہ ٹریفک وارڈنز نے ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کی، جو اس دوران میں ناپید ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |