بجلی کی طلب و رسد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی وزیر توانائی

رواں سال پیک سیزن میں بھی پاکستان کا سب سے بڑا ڈیم تربیلا محض 25 فیصد بجلی بنا رہا ہے، حماد اظہر


ویب ڈیسک July 07, 2021
رواں سال پیک سیزن میں بھی پاکستان کا سب سے بڑا ڈیم تربیلا محض 25 فیصد بجلی بنا رہا ہے، حماد اظہر۔(فوٹو:فائل)

وفاقی وزیرِ توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ آج ملک بھر میں بجلی کی طلب و رسد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

وفاقی وزیر نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ بجلی کی طلب و رسد آج تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچتےہوئے 24 ہزار 284 میگا واٹ ہوگئی ہے۔ اس سےطلب اور پیداوار میں بڑھوتری ہی ظاہر نہیں ہوتی بلکہ ترسیل کی استعداد میں اضافہ بھی نمایاں ہوتاہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ریکارڈ اس وقت قائم ہوا ہے جب اس سال پیک سیزن میں بھی پاکستان کا سب سے بڑا ڈیم تربیلا محض اپنی صلاحیت کےچوتھے حصے (25 فیصد) کے برابر ہی بجلی بنا رہا ہے۔



ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت سےقبل جولائی 2018 میں طلب و پیداوار 20 ہزار 811 میگا واٹ کی بلند ترین سطح تک پہنچی تھی۔



تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں